Feb ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکہ کے باوردی دہشتگردوں پرحملہ

افغانستان میں ایک بار پھر امریکہ کے باوردی دہشتگردوں پر حملہ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

افغانستان میں امریکی دہشتگردی کے ہیڈ کواٹر نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی صوبے ننگرہار میں ہفتے کی شام امریکہ کے باوردی دہشتگرد نامعلوم افراد کے حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

ننگرہار میں ایک آپریشن میں مصروف امریکہ کے باوردی دہشتگردوں پر ہونے والا یہ حملہ خود امریکیوں کے بقول شدید تھا۔اس سے قبل ستائیس جنوری کو بھی غزنی صوبے میں طالبان نے امریکہ کے ایک پیشرفتہ فوجی طیارے کو مار گرایا تھا جس پر امریکہ نے اب تک مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ہر قسم کے رد عمل سے وہ اب تک گریزاں رہا ہے۔

طالبان کے ذریعے امریکی فوجی طیارے کی تباہی اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر خاموشی کے نتیجے میں امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

ٹیگس