Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۲ Asia/Tehran
  • طالبان کو منانے کی  امریکی کوشش

دوحہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے اتوار کو طالبان کے مُلا عبد الغنی برادر، ملا محمد فاضل، ملا خیراللہ خیر خواہ اور مولی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ مُلا عبد الغنی برادر سمیت طالبان کے اعلیٰ نمائندوں سے ملاقات کی اور انھیں امن مذاکرات جاری رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی زلمے خلیل زاد کے ساتھ ملاقات کے دوران قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے امن معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ فریقین کے درمیان بات چیت کے کئی ادوار ہو چکے ہیں جو اب تک ناکامی سے دوچار ہوئے اسی لئے امریکہ کی کوشش ہے کہ کسی بھی طور مذاکرات کامیاب ہو جائیں تا کہ اسے افغانستان سے نکلنے کا راستہ مل جائے۔

 

ٹیگس