Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکہ سے انتقام ضرور لیا جائیگا: عراقی حزب اللہ

عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ہاتھوں اسلامی مزاحمت کے کمانڈروں کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائیگا۔

عراق کی عوامی تحریک حزب اللہ کے ترجمان محمد محی نے آج بغداد میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورالحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس کے چہلم کے تعزیتی پروگرام میں کہا کہ اگر امریکی حکام عراقی قوم کے فیصلے کے خلاف عراق میں اپنی فوج کورکھنے پر اصرار کرے تو عراق کی حزب اللہ ان سے مقابلہ کرنے کی طاقت و توانائی رکھتی ہے۔

عراقی حزب اللہ کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ختم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے عراق کی حکومت سے ملک کی ارضی سالمیت کی حفاظت، قومی حاکمیت کی برقراری اور نئے فوجی اڈوں کے قیام اور فوجیوں کی تعداد بڑھانے کی اجازت نہ دینے اور امریکی افواج کے انخلا پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کی پاس کردہ قرار داد پر عمل در آمد کرنے پر تاکید کی۔

 واضح رہے کہ 3 جنوری 2020کو امریکہ کی دہشت گرد فوج نے بغداد ایئر پورٹ کے قریب بزدلانہ ہوائی حملے میں سپاہ قدس کے ہر دلعزیز کمانڈر جنرل سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو ساتھیوں کے ہمراہ شہید کیا تھا۔

ٹیگس

کمنٹس