Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran
  • کابل میں ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ متعدد افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے خود کو ملٹری اکیڈمی کے داخلی دروازے پر دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹیگس