Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ہوائی حملے میں 10 افغان باشندے جاں بحق

امریکہ نے آج میں دو افغانستان کے صوبے ننگر ھار گاڑیوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 افغان باشندے جاں بحق ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کا نشانہ بننے والے تمام افراد سویلین تھے۔

افغانستان کے صوبے ننگرھار کے گورنر کے ترجمان عطاءاله خوگیانی نے بھی  ننگرھار میں 2 گاڑیوں پر امریکی حملے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے کئی صوبوں من جملہ بلخ ، قندوز اور زابل مین افغان عوام نے امریکی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے۔

ٹیگس

کمنٹس