Feb ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • شام میں کار بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق

شام کے شہر تل ابیض میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل رات شام کے شہر تل ابیض کے ایک ریسٹورنٹ  کے قریب  کار بم کا دھماکہ ہوا۔ ترکی سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسلح کرد گروہوں نے کیا۔

شہر تل ابیض صوبہ رقہ میں واقع ہے اور یہ شام اور ترکی کی سرحد کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی فوج 9 اکتوبر2019 سے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور شام و ترکی کی سرحدوں کو کرد ملیشیا سے پاک کرنے کے بہانے شمالی شام پر حملے کر رہی ہے ۔ ترکی کرد ملیشیاء کو دہشتگرد کہتا ہے۔

دوسری جانب شام کے حکام نے تاکید کی ہے کہ وہ اپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتداراعلی کا دفاع کریں گے۔ 

ٹیگس