Feb ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • افغان پارلیمنٹ، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں ثالثی کے لئے تیار

افغانستان کے اسپیکر پارلیمنٹ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ملک میں سیاسی کشیدگی گفتگو سے حل ہونا چاہئے، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان ثالثی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان اسپیکر میر رحمان رحمانی نے پیر کو کہا کہ افغانستان میں بحران کے پیش نظر ملک کا سیاسی استحکام خطرے میں نہیں پڑنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات کے عمل اور انتخابی نتائج پر اختلافات سے پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی عوام کے درمیان تشویش کا باعث ہوئی ہے۔
افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کشیدگی کو ختم نہیں کرسکا اور ایسے حالات میں جب ہم افغانوں کے درمیان امن و مذاکرات سے نزدیک ہو رہے تھے، اس مقابلہ آرائی اور کشیدگی نے ہمیں متحدہ افغانستان کے حصول کے قومی ہدف سے دور کر دیا ہے۔
میررحمان رحمانی نے تمام موثر قومی اداروں، سیاسی دھڑوں اور قومی شخصیات سے افغانستان میں سیاسی کشیدگی کے حل کی کوشش کا تقاضہ کیا ہے۔

ٹیگس