Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اور اسلامی مزاحمت کے مابین غزہ میں جنگ بندی کا سمجھوتہ ہوا ہے۔

لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کل رات 11 بجکر 30 منٹ پر ہوئی۔ اسکائی نیوز کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ جنگ بندی اقوام متحدہ اور مصر کی نگرانی میں ہوئی۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کے حالات اس وقت خراب ہوئے کہ جب اتوار کی شب  صیہونی دہشتگردوں نے محمد الناعم نامی ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر کے اس کے جنازے کی بے حرمتی کی جس کے جواب میں فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے صیہونی بستیوں پر 20 راکٹ داغے۔ اس سے قبل پیر کو آدھی رات کے وقت صیہونی فوج نے  شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے دفتر پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اس تنظیم کے دو جوان شہید ہو ئے تھے۔

حالیہ برسوں کے دوران غزہ اور شام پر انجام پانے والے صیہونی حملوں میں ہزاروں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس