Feb ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • شام میں ترکی کے 33 فوجی ہلاک

علاقائی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے صوبے ادلب میں ترکی کے کم سے کم 33 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے ہاتے کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ادلب میں ترکی کے فوجیوں پر شامی فوج کے فضائی حملے میں ترکی کے کم سے کم 33 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

ترکی کے صدارتی ہاوس کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر فخرالدین آلتون نے آج جمعہ کے روز کہا کہ ترکی کے فوجیوں کی ہلاکت کا جواب دیا جائے گا۔

بڑے پیمانے پر ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان نے انقرہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں وزراء اور فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔

دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ ترک فوج نے حلب کے شمال میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب  کو دہشت گردوں سے  پاک و صاف کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

ٹیگس