Mar ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل کے خلاف فلسطینی عوام کا احتجاج جاری

ہزاروں فلسطینیوں نے اتوار کوغزہ پٹی میں نسل پرستانہ سینچری ڈیل کے خلاف مظاہرہ کیا اس مظاہرے میں علمائے فلسطین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

فلسطین انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ہونے والے اس مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے سینچری ڈیل کے خلاف نعرے لگاتے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ استقامت ہےکیوں کہ سینچری ڈیل نے فلسطینی عوام کو ان کے تمام  حقوق سے محروم کردیا ہے۔

انجمن فلسطینی علماء کے رکن عمر نوفل نے دنیائے عرب، اسلامی ممالک اور دیگر حریت پسند اقوام و ممالک سے اپیل کی کہ فلسطینی عوام کی مدد و حمایت کیلئے میدان میں آئیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 28 جنوری 2020 کو نسل پرستانہ سینچری ڈیل کی رونمائی کی تھی جس کے بعد عالمی سطح پر اس کی مخالفتوں کا سلسلہ شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔

ٹیگس