Mar ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

سعودی عرب نے آج سرکاری طور پر اعلان کیا کہ اس ملک میں ایک شخص کورونا وائرس میں مبتلا ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اس ملک میں ایک شخص کے  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ مبتلا ہونے والا شخص پہلے ایران گیا تھا اور پھر بحرین کے راستے سعودی عرب واپس آیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غیر سرکاری طور پرسعودی عرب  کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹیں سامنے آئی تھیں  اور بعض ذرائع نے سعودی حکومت کی جانب سے اسے چھپانے اور مبتلا ہونے والے افراد کے بارے میں اطلاعات نہ دینے پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے اب تک جاری کیے جانے والے تمام زیارتی اور سیاحتی ویزے معطل کردیئے ہیں گئے ہیں۔

مغربی ایشیا میں کرونا کا پھیلاؤ پہلی بار سعودی عرب سے ہوا تھا اور رواں سال چھے فروری کو سعودی ذرائع ابلاغ نے دو ہندوستانی شہریوں کے اس میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سعودی حکام نے اس وقت فوری طور پر اس کی تردید کردی تھی۔

ٹیگس