Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • شام میں دہشتگردوں کے کئی ڈرون تباہ

شام میں روس کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے لاذقیہ کے علاقے میں جارح دہشتگرد گروہوں کے متعدد ڈرونز کومار گرایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کی فضائی  چھاونی حمیمیم متعدد بار دہشتگردوں کے حملوں کا نشانہ بنی۔ 19 فروری کو بھی فضائی چھاونی حمیمیم نے دہشتگردوں کے کئی ڈرونز کوسرنگون کردیا تھا۔

روس ستمبر 2015 میں شام کے ساتھ مل کردہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے مقصد سےفضائی  چھاونی حمیمیم  کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ بری اور بحری راستوں سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کا کام کر رہا ہے۔

دوہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حالات کا رخ صیہونی حکومت کے حق میں موڑنے کے لئے شام میں بحران پیدا کیا جس کے بعد شام کی حکومت نے ایران اور روس کی مدد سے ملک میں داعش کا خاتمہ کیا جبکہ دیگر تکفیری دہشتگردوں کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ اس وقت جاری ہے۔

ٹیگس