Mar ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان سرغنہ ہلاک

افغانستان میں ایک طالبان سرغنہ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبہ تخار میں طالبان کے فوجی کمیشن کے سربراہ مولوی بشیر افغان فوج کے ساتھ جھڑپ میں اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ ملابشیر کے معاون قاری یعقوب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق جھڑپ کے نتیجے میں ایک افغان فوجی بھی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ درایں اثنا صوبہ اروزگان میں افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان تازہ ترین جھڑپ کے نتیجے میں تیرہ افغان فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ صوبہ ہلمند میں امریکا کے طیاروں نے طالبان کے ٹھکانوں پر ہوائی حملہ کیا ہے - قطر میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد طالبان کے ٹھکانے پر امریکا کا یہ پہلا حملہ ہے ۔

یہ حملے ایسے عالم میں ہو رہے ہیں کہ قطر میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کی بنیاد پر طالبان ، افغان فوج پر حملے نہیں کریں گے اور جنگ کا سلسلہ بند کردیں گے۔

ٹیگس