Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • عرب امارات کے ولیعہد کورونا وائرس میں مبتلا

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث تمام اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سومریه نیوزکے مطابق متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیت علی الطویل نے کہا ہے کہ ابو ظہبی کے ولیعہد محمد بن زائد آل نھیان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انھیں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حکام نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

علی الطویل کا کہنا ہے متحدہ عرب امارات میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جس کا اعلان حکام کر رہے ہیں۔

ٹیگس