Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • طالبان سے مذاکرات کے لئے افغان حکومت نے ٹیم تیار کی

افغان صدر اشرف غنی کے سینیئر مشیر وحید عمر نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے ٹیم تیار کر لی گئی ہے۔

وحید عمر نے اس مذاکراتی ٹیم کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ مزید تفصیلات کا اعلان اس وقت کیا جائے گا جب افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات کا وقت طے پا جائے گا۔

افغانستان کے صدارتی انتخابات میں اشرف غنی کے حریف عبداللہ عبداللہ نے بھی اس فہرست پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی کی مخالف شخصیات ، طالبان سے گفتگو کے لئے افغان حکومت کی تیار کردہ فہرست کی حمایت نہیں کرتیں جبکہ حکومت مخالف بعض شخصیات نے اتوار کو بامیان میں ایک اجلاس کے بعد کہا ہے کہ امن کے عمل کی باگ ڈور افغانوں کے ہاتھ میں ہونی چاہئے اور طالبان کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے یکطرفہ تعیّن سے امن کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔

امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کی بنیاد پر افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات دس مارچ کو ہونے والے تھے لیکن انتخابی تنازعے اور طالبان کی جانب سے قیدیوں کو رہا کرنے پر اصرار کی وجہ سے مذاکرات میں تاخیر ہوئی ہے۔

ٹیگس