Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • عرب ملکوں میں کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی اس مہلک وائرس پر قابو پانے کے لئے عرب ملکوں میں عملی اور احتیاطی تدابیر بڑھا دی گئی ہیں۔

کورونا وائرس اس وقت سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین ، کویت اور عمان جیسے خلیج فارس کے عرب ملکوں اور اسی طرح عراق ، لبنان ، فلسطین ، تیونس ، اردن ، مصر ، الجزائر ، مراکش اور سوڈان جیسے دیگر عرب ملکوں میں پھیل چکا ہے -

عراق کی وزارت صحت کے مطابق اب تک عراق میں کورونا وائرس کے ایک سو چوبیس کیسیز سامنے آئے ہیں - عراق کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے منگل کی شام سے بغداد میں آئندہ ایک ہفتے تک کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے-

سعودی عرب کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ ملک میں مزید سترہ کیسیز سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد ایک سو تین ہوگئی ہے - سعودی حکومت نے اپنے شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو ملک سے باہر جانے اور اسی طرح دوسرے ممالک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں پر روک لگا دی ہے -

لبنان کے وزیراعظم حسان دیاب نے بھی کابینہ کی ہنگامی میٹنگ میں اعلان کیا ہے کہ لبنان میں کورونا سے نمٹنے کے لئے پیر سے لام بندی کردی گئی ہے اور یہ لام بندی انتیس مارچ تک جاری رہے گی -

غاصب صیہونیوں کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیل میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو سو پچاس ہو گئی ہے - صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نفتالی بنت نے کہا ہے کہ یہ تصور پایا جارہا ہے کہ اسرائیل میں روزانہ تین ہزار سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہورہے ہیں -

اردن میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد باب الہوی جیل میں قیدیوں نے شورش کردی ہے-

کورونا وائرس اس وقت دنیا کے ایک سو ساٹھ ملکوں میں پھیل چکا ہے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں تاہم چوہتر ہزار افراد صحتیاب ہو کر اس مرض سے چھٹکارا بھی پا چکے ہیں۔

ٹیگس