Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور اسرائیل میں کورونا

سعودی عرب اور اسرائیل میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔

غاصب اسرائیل میں کورونا سے اب تک 4247 افراد متاثر اور 15 صیہونی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تل ابیب کورونا پر قابو پانے میں ناکام ہو رہا ہے۔

ادھرسعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متعلق 96 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ  کورونا وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدال علی کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک 1299 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت بارہ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں آئی سی یو میں رکھا گیاہے۔

تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کی حکومت کورونا میں مبتلا اور ہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد بتانے سے گریز کر رہی ہے اس لئے کہ ہلاک اور متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

ٹیگس