Mar ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکی حمایت یافتہ داعشی دہشتگرد جیل سے فرار

شام کی الحسکہ جیل سے کئی داعش دہشتگرد فرار کر گئے ہیں۔

شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ شمال مشرقی شام کے الحسکہ شہر کی غویران جیل میں قید داعشی قیدی شورش کے بعد جیل سے فرار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ جیل امریکی غاصب فوجیوں کے حمایت یافتہ گروہ ڈیموکریٹک سیرین فورس کے زیر کنٹرول ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ الحسکہ شہر کی غویران جیل میں دنیا کے چوّن ملکوں کے دہشتگرد قید ہیں اور یہ ممالک داعش کے رکن اپنے دہشتگرد شہریوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

گذشتہ ایک مہینے کے دوران غویران جیل میں ہونے والی یہ دوسری بغاوت ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ہفتے کو شام اور روس کی حکومتوں نے امریکہ کو شام میں موجود دہشتگردوں کی حمایت کے سلسلے میں خبردار کیا تھا۔

امریکہ نے شام سے اپنے فوجیوں کو باہر نکالنے کا اعلان ضرور کیا ہے، تاہم امریکہ کے باوردی دہشتگرد اب بھی شام کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور فوجی کاروائیوں کے ساتھ ہی دہشتگردوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس