Apr ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۰ Asia/Tehran
  • افغان حکومت کے ساتھ طالبان کے براہ راست مذاکرات

حکومت افغانستان نے قیدیوں کی رہائی کے لئے افغان حکام اور طالبان وفد کے درمیان براہ راست مذاکرات کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ عالمی ریڈکراس کے نمائندوں کی موجودگی میں قیدیوں سے متعلق طالبان کے تین افراد پر مشتمل وفد نے افغان حکام سے ملاقات کی اور اپنے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس ٹوئٹ کے مطابق مذاکرات بدھ کو بھی جاری رہے ۔
طالبان وفد کے رکن حاجی محمد ابراہیم ، حاجی عبدالفتاح اور حاجی اختر محمد منگل کو کابل پہنچے تھے اور پروگرام کے مطابق طالبان قیدی ان کی موجودگی میں جیل سے رہا ہوں گے۔ 
اس سے قبل حکومت افغانستان نے افغان گروہوں کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز اور طالبان کی تشدد پسندانہ کاروائیوں میں  کمی کو ، پانچ ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کی پیشگی شرط کے طور پر اعلان کیا تھا۔ 

ٹیگس