Apr ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • یمن میں 1500 قیدیوں کی رہائی

یمن کی قومی نجات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں کورونا وائرس کے نہ ہونے کے باوجود انسانی ہمدردی کے ناطے متعدد قیدیوں کو کورونا کے خطرے کے پیش نظر رہا کر دیاگیا ہے۔

یمن کے اٹارنی جنرل نبیل العزائی نے آج المسیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے مہینے کے پہلے ہفتے سے اب تک کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 1500 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یمن میں کورونا وائرس میں کوئی بھی مبتلا نہیں ہوا ہے۔

یمن کی وزارت داخلہ کے سوشل ویلفئیر یونٹ کے ڈائریکٹرعبدالله الهادی نے بھی المسیرہ ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے قیدیوں کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس سلسلے میں ہر قسم کے حفاظتی اقدامات انجام دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں اس ملک کی قومی نجات حکومت نے نام نہاد سعودی اتحاد کی جانب سےکورونا وائرس کو یمن میں پھیلانے پرتشویش کا اظہار کیا ہے ۔

ٹیگس