Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۸ Asia/Tehran
  • ولایتی اور ہنیہ کی ٹیلی فونی گفتگو

فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کورونا کے خلاف جنگ میں ملت ایران کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

تحریک حماس کے رہنما نے بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی سے ٹیلی فونی گفتگو میں فسلطینیوں کی حتمی کامیابی اور بیت المقدس کی آزادی پر تاکید کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے فلسطین کی مظلوم قوم کی مکمل حمایت کا شکریہ ادا کیا ۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بیت المقدس بہت جلد آزاد ہوگا اور ہم سب بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے۔

اس موقع پر بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بیت القدس کی آزادی اور فلسطینی امنگوں کے لئے استقامتی گروہوں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس کا تعلق پورے عالم اسلام سے ہے اور سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلمیانی جس راہ پر گامزن تھے، اہداف کے حصول تک ہم بھی اس کو جاری رکھیں گے۔

ٹیگس