Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے: او آئی سی

او آئی سی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جموں وکشمیر ری آرگنائزیشن آرڈر 2020ء کی منظوری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت ایک مسلمہ متنازع علاقہ ہے اور ہندوستان کے اقدام سے متنازع علاقے میں آبادی کا تناسب متاثر ہو سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈومیسائل قانون سے صورتحال مزید گھمبیر ہو جائے گی۔ پانچ اگست کے ہندوستانی اقدام سے خطے میں انتہائی مخدوش صورتحال سامنے آگئی ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے۔

ٹیگس