Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

شام کے صوبے حسکہ میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی ایک چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ حسکہ صوبے کے راس العین شہر کے مضافاتی علاقے میں ہوا جس میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں ایک امریکی دہشتگرد بھی مارا گیا ہے تاہم شام میں موجود امریکی دہشتگردوں کی طرف سے اب تک اس خبر کے حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ شمالی شام میں ترکی کے زیر قبضہ علاقوں میں آئے دن کار یا موٹر سائیکل دھماکوں کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ تقریبا تین برسوں سے شمالی شام کے کئی علاقوں پر ترک فوج نے اپنا غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے۔

ٹیگس