Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • بانیٔ بنگلہ دیش کے قاتل کو سزائے موت دے دی گئی

بنگلادیش میں انیس سو پچھتر کی بغاوت کے معاملے میں ایک سابق فوجی کیپٹن عبد المجید کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے سابق فوجی کیپٹن عبدالمجید کو پینتالیس برس بعد مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بج کر ایک منٹ پر تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ عبدالمجید نے بنگلادیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں اپنے ملوث ہونے کا عوامی سطح پر اعلان کیا تھا اور مبینہ طور پر کئی برسوں کے لیے ہندوستان میں روپوش ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں حال ہی میں وہ واپس بنگلہ دیش آئے تھے۔

جیلر محبوب الاسلام نے بتایا کہ عبدالمجید کو پھانسی دے کر موت کی نیند سلا دیا گیا۔ بنگلادیش کے صدر عبدالمجید نے منگل کو ان کی رحم کی اپیل خارج کردی تھی۔ بنگلادیش کی عدالت عالیہ نے انیس سو اٹھانوے میں انھیں سزائے موت سنائی تھی۔  واضح رہے کہ شیخ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش کی موجودہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے والد تھے۔

ٹیگس