Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • فلسطینی علاقوں پر قبضے کی سازش تیار

پی ال او کے رہنما صائب عریقات نے صیہونی حکومت کو فلسطینی زمینیں ہڑپنیں اور علاقے کی سیکورٹی پر اس کے تباہ کن اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

پی ال او کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات نے لگسمبرگ کے وزیر خارجہ جان آسلبرن سے ملاقات میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اسرائیل نے یہودی کالونیوں کی تعمیر اور مسئلہ فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

پی ال او نے اپنے ایک بیان میں بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان غرب اردن میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور اسے مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کا سمجھوتہ اپنے آخری مرحلے میں ہے۔اس رپورٹ کے مطابق مذکورہ سمجھوتے کی بنیاد پر مقبوضہ فلسطین میں ضم ہونے والے علاقوں میں درہ اردن اور شمالی بحر المیت بھی شامل ہے۔

گذشتہ دنوں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو اور وائٹ اینڈ بلیو پارٹی کے سربراہ بنی گانٹس نے غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹیگس