Apr ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۲ Asia/Tehran
  • قاسم سلیمانی کو شہید کر کے بھی امریکہ ناکام رہا: انصاراللہ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے کہا کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو شہید کر کے امریکہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے سابق کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سابق نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس کی امریکی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی خطرے سے دوچار ہو گئی۔

 انہوں نے شام اور یمن میں مزاحمتی فورسز کو حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ہم نے اپنے دو اہم کمانڈروں کو کھو دیا لیکن ان کی شہادت سے امریکہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی دہشتگردوں نے 3 جنوری 2020 کو جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھیوں کو بغداد ائرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس