Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۶ Asia/Tehran
  •  سعودی اتحاد کے سامنے یمن نے شرط لگا دی

یمن کے امن مذاکرات کار وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ امن سمجھوتے کا دارو مدار سعودی جنگی اتحاد کی جانب سے حملے بند اور محاصرہ ختم کرنے کے ٹھوس فیصلے پر منحصر ہے۔

السمیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ جنگ اور محاصرے کے درمیان امن مذاکرات کی باتیں کرنا، صرف اور صرف دباؤ ڈالنے کا ایک حربہ ہے۔ 
انہوں نے سعودی جنگی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کے تازہ دعوے کو بھی کذب محض اور دشمن کی میڈیا وار کا حصہ قرار دیا۔ 
 یمن کے امن مذاکرات کار وفد کے سربراہ نے واضح کیا کہ جنگ بندی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب سعودی اتحاد حملے بند اور یمن کا محاصرہ ختم کر دے۔ 
 انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں کیونکہ دشمن یمن پر بلاوقفہ حملے کر رہا ہے۔ 
محمد عبدالسلام نے کہا سعودی دشمن جنگ بندی کے بہانے اپنی قوت دوبارہ اکھٹا کرنے چاہتا ہے اور اس کے رویئے سے جنگ بندی کا حقیقی رجحان دکھائی نہیں دیتا۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کو یمن کے بارے میں ہرماہ لاحاصل اجلاس بلانے کے بجائے جنگ بند کرانے اور محاصرے کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور واضح فیصلہ کرنا چاہیے۔

ٹیگس