Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی جنگی طیاروں کی یمن پر شدید بمباری

جنگ بندی کے دعووں کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں من جملہ الحدیدہ اور مأرب پر سعودی جنگی اتحاد کے حملے بدستور جاری ہیں۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ پر 82 مرتبہ حملہ کیا۔ اس کے علاوہ سعودی جنگی اتحاد کے طیاروں نے مأرب پر بھی بمباری کی۔ ابھی تک ان حملوں سے ممکنہ طور پرجانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گزشتہ جمعرات کو یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ہی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا -

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس