Apr ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • شام میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافہ

شام کے صوبہ حلب کے عفرین شہر میں ہونے کار بم دھماکے میں 95 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے حلب کے شہر عفرین میں کل ہونے والے کار بم کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 45 سے زائد ہو گئی جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہونے والے دھماکے کے بعد وسیع پیمانے پر آگ لگ گئی جس کی زد میں متعدد کاریں اور گھرآ گئے۔

فوری طور پر کسی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران عفرین شہر میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ پہلا دھماکہ ترندا کے علاقے میں ہوا تھا۔

شام کے عفرین شہر پر دو سال سے ترک فوج اور اس کے حامی دہشت گردوں اور مسلح افراد کا قبضہ ہے۔

ٹیگس