May ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۴۹ Asia/Tehran
  • مقبوضہ جولان میں صیہونیوں کی ونڈ ٹربائنس کو نذر آتش کر دیا گيا

شام کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے لیے جو ونڈ ٹربائن نصب کی گئي ہیں انھیں نذر آتش کر دیا گيا ہے۔

شام کے ایک اخبار نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے جولان کے بقعاثا گاؤں کے قریب بجلی پیدا کرنے والی کچھ ہوائي پن چکیاں یا ونڈ ٹربائنس نصب کر رکھی ہیں جن میں سے دو کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کر دیا ہے۔

اسرائيل یہاں مزید ٹربائنس نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ کچھ دن قبل صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ جولان کی عوامی کمیٹیوں کی نشست کو منقعد نہیں ہونے دیا تھا جس میں اس پروجیکٹ کی مخالفت کا اعلان کیے جانے کی توقع تھی۔

خطے کے سیاسی تجزیہ نگاروں اور میڈیا حلقوں کا خیال ہے کہ ان دو ٹربائنس کو نذر آتش کر کے غاصب صیہونی حکام کو یہ پیغام دیا گيا ہے کہ وہ اس علاقے میں مزید ٹربائنس نصب کرنے کے اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے سن انیس سو سڑسٹھ میں جولان کی پہاڑیوں کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا۔

ٹیگس