May ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل سے سعودی تعلقات کی برقراری پر فلسطین کی برہمی

فلسطین کی لیجسلیٹیو کونسل نے بعض عرب ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کو ایک بڑا سیاسی جرم اور تاریخی غلطی قرار دیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی لیجسلیٹیو کونسل یا قانون ساز اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بعض عرب ممالک کا غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنا، اپنے نظریات سے انحراف اور عرب اور مسلم اقوام کے مستقبل سے غداری ہے-

فلسطین کی قانون ساز کونسل کے بیان میں بعض عرب ممالک میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ترغیب دلانے کے لئے کچھ ٹی وی ڈرامے دکھائے جانے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان ٹی وی ڈراموں میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کے حقائق کو تبدیل اور تاریخی حقائق کو توڑ، مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایک طرف صیہونی حکومت غرب اردن کے بعض علاقوں کو اپنے زیر قبضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسباب فراہم کر رہی ہے اور دوسری جانب سعودی ٹیلی ویژن پر صیہونیوں کی حمایت میں سیریل ڈرامے پیش کئے جا رہے ہیں جس پر فلسطینیوں کے درمیان شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کے حامی بعص عرب ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی جانب سے فلسطین مخالف سینچری ڈیل نامی امریکی سازش کا خیر مقدم ان ہی کوششوں کا حصہ ہے ۔

ٹیگس