May ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • طالبان کو جنگ بندی پر مجبور کیا جائے: اشرف غنی

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ویڈیو کانفرنس کی شکل میں ناوابستہ تحریک کے تشکیل پانے والے اجلاس سے اپنے خطاب میں افغانستان میں طالبان کو جنگ بندی پر مجبور کئے جانے کی اپیل کی ہے۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان گروہ کو چاہئے کہ حکومت افغانستان کی انسان دوستانہ بنیادوں پر ہونے والی جنگ بندی کی درخواست کو قبول کرے۔

انہوں نے ناوابستہ تحریک کے تمام رکن ممالک سے درخواست بھی درخواست کی کہ وہ طالبان کو جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کریں۔

اشرف غنی نے طالبان گروہ سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں تشدد کا راستہ ترک کر کے سیاسی عمل کی طرف آگے بڑھے اور افغانستان بلکہ پورے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کی کوشش کرے۔

افغان صدر کی جانب سے اس سے قبل بھی اسی طرح کی درخواست کی جا چکی ہے جسے طالبان گروہ نے مسترد کر دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ناوابستہ تحریک، سن انّیس سو اکسٹھ میں سابق یوگوسلاویہ میں قائم ہوئی تھی اور اس وقت اس تنظیم کے ایک سو بیس، باضابط رکن ممالک ہیں جبکہ سترہ ممالک مبصر کی حیثیت سے اس تنظیم میں شامل ہیں، اس رو سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ناوابستہ تحریک، اقوام متحدہ کے دوتہائی سے زائد رکن ملکوں اور دنیا کی پچپن فیصد آبادی پر مشتمل ہے۔

ٹیگس