May ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۸ Asia/Tehran
  • آل سعود کے کفایت شعاری پروگرام سے سعودی عوام ناراض

سعودی عرب میں مالی بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے آل سعود کےمالی کفایت شعاری کے پروگرام پر عام شہریوں میں سخت ناراضگی اور تشویش پیدا ہوگئی ہے

سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے جون کے مہینے سے مہنگائی الاؤنس معطل کرنے اور ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پانچ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویلیو ایڈیڈ ٹیکس میں اضافہ اور مہنگائی الاؤنس معطل کرنے کے فصیلے سے سعودی عوام کے درمیان سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ سعودی حکومت نے گذشتہ ہفتے بھی کورونا سے پیدا ہونے والے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہیں چالیس فیصد تک کم کر دی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: آل سعودی، اپنے شہریوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے، یمن میں جارحیت بند کرے: علی الحوثی

درایں اثنا سعودی عرب کی وزارت انرجی نے اس ملک کی قومی تیل کمپنی آرامکو کو ہدایات جاری کرتے ہوئے جون کے مہینے میں خام تیل کی پیداوار دس لاکھ بیرل تک کم کرنے کا حکم دیا تھا۔ سعودی عرب کی وزارت انرجی کی رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں سعودی عرب کی خام تیل کی پیداوار گھٹ کر چوہتر لاکھ بانوے ہزار بیرل ہو جائے گی۔

ٹیگس