May ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • افغانستان، صدارتی انتخابات کے حریف اختلافات ختم کرنے کے قریب

افغان امن عمل کے امور کی وزارت نے اشرف غنی اور عبدالله عبداللہ کے مابین نئی قومی حکومت کی تشکیل پر پیدا ہونے والے سیاسی اختلافات کے حل ہونے کے اشارے دئے ہیں۔

آریا نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان امن عمل کے امور کی وزارت کے مشیرعزیز الله فضلی نے کہا ہے کہ اشرف غنی اور عبدالله عبدالله کے مذاکراتی وفود سیاسی تنازعہ کے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں اور بدھ اور جمعرات کو وہ اس سلسلے میں معاہدہ کر سکتے ہیں۔

عزیز الله فضلی کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے بعد اشرف غنی کی جانب سے جہادی رہنماوں اور مختلف قوموں کی سرکردہ شخصیات پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گی اور توقع کی جاتی ہے کہ اس طرح اس ملک میں جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ہو جائیگا۔

واضح رہے افغان صدارتی انتخابات کے اعلان شدہ نتائج کے بعد اشرف غنی اور عبدالله عبدالله نے علیحدہ علیحدہ طور پر صدارتی عہدے کا حلف اٹھایا جس کے بعد اس ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا۔

ٹیگس