May ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • فلسطینی قوم اپنی امنگوں کا سودہ نہیں کرے گی: حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت سے مقابلہ کرنے کیلئے مزاحمتی فرنٹ کو زیادہ سے زیادہ اختیارات ملنے چاہئیں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیل کی توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں کے اسرائیل کے ساتھ الحاق سے مربوط فیصلوں کیلئے فلسطینیوں کے مابین اتحاد اور مقاومتی محاذ کو زیادہ سے زیادہ اختیارت دئیے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اپنی امنگوں اور سرزمین کا سودا نہیں کرے گی۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ حماس، اسرائیل کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر قسم کے سنجیدہ اور حقیقت پرمبنی اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ہفتہ کے روز رام اللہ میں فلسطینی اراضی کی اسرائیل سے الحاق کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے منعقد ہونے والے فلسطینی رہنماوں کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس اجلاس کی صدارت فلسطینی انتظامیہ کرے اس کا فائدہ نہیں اس لئے کہ اس میں فلسطین کے موضوع کی  حقیقی معنوں میں حمایت نہیں کی جاتی۔

ٹیگس