May ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی منصوبہ، سینچڑی ڈیل کا حصہ ہے: فلسطینی جماعتیں

فلسطینی جماعتوں نے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو مقبوضہ صیہونی علاقوں میں شامل کرنے والے صیہونی منصوبے کو، ناپاک امریکی و صیہونی منصوبے سینچڑی ڈیل کا حصہ قرار دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے مشترکہ طور پرایک بیان جاری کر کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو صیہونی علاقوں میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ صیہونیوں کا یہ فیصلہ امریکہ کے اشارے پر کیا گیا ہے اوراس کا مقصد ناپاک منصوبے سینچڑی ڈیل کو نافذ کرنا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم نے بھی بدھ کے روز صیہونیوں کے اس شیطانی منصوبے کے نتائج کی بابت خبردار کیا تھا۔

اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس بھی اعلان کر چکے ہیں کہ اگر غاصب صیہونی ٹولے نے مغربی کنارے کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا اعلان کیا تو اس کے ساتھ طے پانے والے سبھی معاہدے کالعدم قرار دے دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ صیہونی ٹولے کے وزیر اعظم نتن یاہو نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ فلسطین کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کا عمل آئندہ مہینوں میں شروع کر دیا جائے گا۔

ٹیگس