May ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • داعش کے حملے میں حشد الشعبی کا ایک جوان شہید

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے حملے میں حشد الشعبی کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کے صوبے بابل کے جرف النصر علاقے پر حملہ کر کے حشد الشعبی کے ایک جوان کو شہید کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے گزشتہ روز سامرا میں داعش دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض دہشتگرد مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق سے داعش کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جو تاحال جاری ہے۔

ٹیگس