May ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • بندوں نے گزشتہ شب بارگاہ خدا میں گزاری

ایران میں گزشتہ شب تیسری شب قدر کے اعمال کورونا کے حوالے سے جاری کیے جانے والے حفظان صحت کے اصولوں کی مکمل پابندی کے ساتھ انجام دیئے گئے جن میں ملک بھر کے عوام نے شرکت کی۔

شبِ قدر ایسی عظیم رات ہے کہ عام راتیں اس کی فضیلت کو نہیں پہنچ سکتیں کیونکہ یہ رات ہزار مہینوں سے افضل قرار دی گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں کروڑوں بندگان خدا نے گزشتہ شب مسجدوں، اما بارگاہوں اور حرمہائے مطہر کے اطراف میں اکٹھا ہوئے اور اپنے مالک کی بارگاہ میں حاضر ہو کر ساری رات دعا و مناجات، راز و نیاز اور توسل میں بسرکی۔

اس موقع پر تلاوت قران کریم ، مخصوص دعاؤں اور مناجات کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا۔

ماہ رمضان کی انیس، اکیس اور تیئیس کی راتیں شب قدر کہلاتی ہیں اور ساری دنیا کے مسلمان ان راتوں میں شب بیداری کرکے ، مخصوص اعمال بجا لاتے ہیں جبکہ دعاؤں اور مناجات کے ساتھ اپنے معبود سے راز و نیاز کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ماہ رمضان کی تیئیسویں شب قوی احتمالات کی بنا پر وہی شب قدر ہے جس کی جانب قرآن کریم نے اشارہ فرمایا ہے اور قرآن کریم کا نزول بھی اسی شب میں ہوا ہے۔  بعض روایات کی بنا پر اس شب میں انسان کی آئندہ ایک سال کی تقدیر طے ہوتی ہے۔ اسی کے پیش نظر دنیا بھر میں کروڑوں بندگان خدا اس شب میں عبادت و بندگی، دعا و مناجات اور توسل کا خاص اہتمام کرتے ہیں اور اپنی بہتر سے بہتر تقدیر رقم کرنے کے لئے خدائے رحمان سے طلب مغفرت کرتے ہیں۔

ٹیگس