May ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۵ Asia/Tehran
  • شہید ابومہدی المہندس کی توہین ؛ سعودی چینل کے خلاف عراقی عوام کا مظاہرہ

عراق کے عوام نے بغداد میں سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل ایم بی سی کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے حشد الشعبی کے نائب کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کی توہین کئے جانے کی مذمت کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں عراقی عوام نے آج ہونے والے مظاہرے کے دوران  ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی حکام کو دہشتگردوں کا حامی اورعلاقے خاص طور سے یمن پر جارحیت کا عامل قرار دیتے ہوئے عراق کی قومی شخصیات  پر کیچڑ اچھالنے کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل ایم بی سی نے اپنے ایک پروگرام میں حشد الشعبی کے نائب کمانڈر شہید ابو مہدی المہندس کودہشتگرد قرار دیا جس پر علاقے خاص طور سےعراقی عوام نے سخت رد عمل اور نفرت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ امریکی دہشتگردوں نے 3 جنوری 2020 کو جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس اور ان کے 8 ساتھیوں کو بغداد ائرپورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا۔

ٹیگس