May ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۲ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے 6 ٹھکانے تباہ 4 دہشتگرد ہلاک

عراق کی فوج نے صوبہ دیالہ میں داعش دہشتگرد گروہ کے 6 ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سکیورٹی فورسز نے آج منگل کے روز صوبہ دیالہ کے وادی الثلاب میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے داعش کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشدالشعبی کے 23 بریگیڈ نے صوبہ دیالہ کے البومرعی علاقے میں دہشتگردوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں متعدد داعشی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کے بعض دہشتگرد مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق سے داعش کے ناپاک وجود کو ختم کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جو تاحال جاری ہے۔

ٹیگس