May ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۱ Asia/Tehran
  • پروان کی مسجد پر حملہ ہم نے نہیں کیا: طالبان

طالبان کاکہنا ہے کہ پروان کی مسجد پر حملہ ہم نے نہیں کیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح الله  مجاهد نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے پروان کے علاقے خلازایی کی مسجد میں نماز گزاروں پر حملے میں طالبان ملوث نہیں ہے۔

صوبہ پروان کے گورنر ہاوس کے ترجمان وحیده شهکار کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں 8 نمازی جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 8 نمازی جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب صوبہ خوست کی مسجد سے باہر نکلنے والے ایک خاندان پر فائرنگ میں 3 بھائی جاں بحق جب کہ 2 دیگر زخمی ہوئے۔

ادھر صوبہ تخار کی چیک پوسٹ پر طالبان  کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے جوابی کارروائی میں 40  طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹیگس