May ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • عالمی دہشتگرد ابوبکر البغدادی کا جانشین گرفتار

عراقی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ عالمی دہشتگرد ابوبکر البغدادی کے جانشین عبدالناصر قرداش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراقی انٹیلی جنس کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ ملنے والی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے دوران عالمی دہشتگرد ابوبکر البغدادی کے جانشین عبدالناصر قرداش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

دہششتگرد عبدالناصر قرداش ابو بکر البغدادی کے نامزد ہونے والے جانشینوں میں سے تھا۔

واضح رہے کہ داعش کا سرغنہ ابو بکر البغدادی 26 اکتوبر 2019 میں شام کے شہر ادلب میں امریکی ہیلی کاپٹروں کے حملے میں ہلاک ہوا تھا۔

ٹیگس