May ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردوں کا ایک ٹولہ عراق سے شام پہونچا

امریکی دہشتگردوں کا ایک کانوائے عراق سے نکل کر شام کے الحسکہ اور دیرالزور صوبوں میں تعینات ہو گیا ہے۔

شام کی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی دہشتگردوں کا ایک کارواں غیر قانونی طور پر الولید گذرگاہ کو عبور کرتے ہوئے عراق سے شام میں داخل ہو گیا ہے۔ صوبہ الحسکہ کے شمال مشرق میں موجود خبری ذرائع نے بتایا ہے کہ الولید گذرگاہ کے جنوب میں واقع المحمودیہ دیہات سے چھے امریکی بکتر بند گاڑیاں شام کی کرتشوک آئل فیلڈ کی جانب روانہ ہوئی ہیں۔ شام کی کرتشوک آئل فیلڈ پر امریکہ کا قبضہ ہے۔

شام سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کے پروگرام کے باوجود واشنگٹن شام و عراق کی سرحد کے قریب واقع التنف فوجی اڈے پر اپنا قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور شام کی آئل فیلڈز پر دہشتگردوں کے دوبارہ قبضے کو روکنے کے بہانے اپنی دہشتگرد کمپنیوں کے ٹھیکیداروں کو دریائے فرات کے مشرقی علاقوں میں تیل کے کنؤوں اور گیس کے ذخائر کے پاس ہی تعینات کئے ہوئے ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے ابھی حال ہی میں امریکہ کو نازی جرمنی جیسا بتاتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن شام کا تیل لوٹ رہا ہے۔

ٹیگس