Jun ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکی حمایت یافتہ کرد فورس کے خلاف عوامی مظاہرے شروع

شام کے صوبہ حسکہ کے عوام نے شام کی کرد سیرین ڈیموکریٹک فور کے خلاف مظاہرے کئے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس کے خلاف صوبہ الحسکہ کے جنوب کے واقع الشدادی کے عوام نے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر آئے اور انہوں نے لوگوں کے اغوا، افراتفری، قتل عام، ضرورت کی چیزوں کو ذخیرہ کرنے اور ڈیموکریٹک آرمی کے اہکاروں کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ 
شام کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے حالیہ ہفتوں کے دوران حسکہ صوبے کے تیل سے مالا مال علاقوں کے نزدیک بہت زیادہ فوجی ساز و سامان منتقل کر دیا ہے۔
امریکی فوجی، کرد نوجوانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں جس کی وجہ سے کافی نوجوان گمراہ ہو رہے ہیں۔ 
شام سے ایک خبر یہ بھی ہے کہ روسی فوج نے الحسکہ صوبے کے شہر المالکیہ میں ایک فوجی چھاونی بنا لی ہے۔

ٹیگس