Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • عراق میں داعش کے 19 دہشتگرد ہلاک

عراق کی ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی فورسز کے اہلکاروں نے صوبہ اربیل کے شہر مخمور میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انسداد دہشتگردی فورس کے بیان میں آیا ہے کہ داعش کے 19 دہشتگردوں کی ہلاکت کے علاوہ صوبہ الانبار کے الفلوجہ علاقے میں داعش کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار اور وادی حوران میں داعش کے دہشتگردی کے مراکز کو تباہ کردیا گیا ہے۔

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے باوجود اس گروہ کے روپوش ہو چکے عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف 17 مئی سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کا نام اسود الجزیرہ ہے۔ اس فوجی آپریشن کا مقصد الانبار، صلاح الدین اور نینوا صوبوں میں داعش کے دہشت گردوں کو تلاش کرنا ہے۔

ٹیگس