Jun ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • کورونا نے سعودی عرب کا رخ کرلیا

سعودی عرب میں کورونا کے وار جاری ہیں اور کورونا سے ہلاکتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں مزید 2 ہزار 591 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔ اس طرح اس ملک میں اب تک کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 95 ہزار 788 ہو گئی ہے حبکہ کورونا سے اب تک 642 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صحت سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بتائے جانے والے اعداد و شمار سےکہیں زیادہ افراد کرورنا سے متاثر اور ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس