Jun ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۸ Asia/Tehran
  • بحران شام کے حل کے لئے ایران، روس اور ترکی کا سربراہی اجلاس

ایران ، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت شام کے بارے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔

فارس نیوز خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، کریملن ہاؤس کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بتایا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے درمیان گفتگو بدھ کے روز ہوگی۔ یہ اجلاس آستانہ مذاکرات کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران ، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت سہ فریقی اجلاس شروع ہونے سے قبل الگ الگ بیان جاری کریں گے۔

دیمیتری پیسکوف نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اس اجلاس کا ایجنڈا ہے۔

شام میں امریکیوں کی غیر قانونی موجودگی اور اس کی جانب سے صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کی حمایت، دہشت گردوں کی بقا پر منتج ہو‏ئی ہے۔ لیکن ایران، شام کے صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کی درخواست پر اس ملک میں موجود ہے اور ان  دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے کہ جو دہشت گردی سے مقابلے کے بہانے ایک نام نہاد اتحاد تشکیل دے کر امریکی قیادت میں لڑ رہے ہیں تاہم اس سلسلے میں امریکی پالیسی، مبہم اور مشکوک ہے۔ 

 

ٹیگس