Jul ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran

صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کی جبل المکبر بلدیہ میں ایک اور فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا۔

صیہونی حکومت پہلی جولائی سے امریکی صدر ٹرمپ کی حمایتوں کے بل پر غرب اردن کی تیس فیصد سے زیادہ زمینوں پر باقاعدہ قبضہ کرنا چاہتی تھی تاہم فلسطینیوں اور دنیا کی جانب سے شدید رد عمل کے بعد اس منصوبے کو موخر کر دیا گیا ہے۔ 

 فلسطینی استقامتی گروہ، صیہونی حکومت کے اس اقدام کو فلسطینیوں کے خلاف سینچری ڈیل کے نام سے امریکہ کی شرمناک سازش کا ایک حصہ سمجھتے ہیں اور اسی بنا پر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہر طرح کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس