Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • بغداد ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر راکٹ حملہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے فوجی حصے پر ایک راکٹ داغا گیا ہے۔

آئی آر آئی بی نے خبری ذرائع کے حوالے سے  رپورٹ دی ہے کہ یہ راکٹ بغداد ایر پورٹ کے اس حصے میں داغا گیا جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔ ابھی تک راکٹ  داغے جانے کی تفصیلات اور ممکنہ طور پر جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران  بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد کے امریکہ کے فوجی اڈوں پر کئی راکٹ داغے گئے۔

عراقی عوام اور عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں، عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کا انخلا چاہتی ہیں اور عراقی پارلیمنٹ  نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

ٹیگس