Jul ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی سازشوں کے مقابلے میں فلسطینی تنظیمیں متحد

فلسطین کی فتح و حماس تحریکوں نے صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فلسطینیوں کے اتحاد پر زور دیا ہے۔

 القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رہنما حسام بدران نے تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن احمد حلس کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تمام فلسطینی گروہ سنیچری ڈیل اور غرب اردن کے الحاق کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں اور وسائل بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہیں۔

احمد حلس نے بھی اس موقع پر کہا کہ ملت فلسطین غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں متحد ہے اور تحریک فتح و حماس ملت فلسطین کے اہداف کی علمبردار شمار ہوتی ہیں۔ تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ صالح العاروری اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ جبریل الرجوب نے غرب اردن کے غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں تعاون پر زور دیا۔

خیال رہے کہ صیہونی حکومت پہلی جولائی سے غرب اردن کی تیس فیصید زمینوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہتی تھی تاہم فلسطینیوں اور دیگر ممالک کا دباؤ بڑھنے کے باعث اس منصوبے کو موخر کرنے پر مجبور ہو گئی۔

ٹیگس